• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ تائب کی یاد میں محفل نعت آج ہوگی

لاہور (سپیشل رپورٹر) معروف نعت نگار حفیظ تائب کی یاد میں چیئرمین حفیظ تائب فائونڈیشن عبدالمجید منہاس کے گھر 91رچنا بلاک علامہ اقبال ٹائون لاہور آج 13اکتوبر بعد از نماز مغرب محفل نعت ہوگی۔ صدارت جسٹس (ر) میاں نذیر اختر کریں گے۔ تلاوت کلام پاک قاری وسیم ظفر جبکہ سرور حسین نقشبندی، حافظ محمد ارشد نقشبندی، حافظ سہیل نذر، محمد شہباز قادری، تصدق رسول حفیظ تائب کی نعتیں سنائیں گے۔ علامہ شہزاد مجددی خطاب کریں گے۔
تازہ ترین