• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم برداشت کی و جہ سے تنازعات بڑھ چکے ہیں‘سول سوسا ئٹی

پشاور (لیڈ ی رپورٹر) سول سوسائٹی خیبر پختونخوا نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں بڑھتے پرتشدد واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں آئے روز ان واقعات سے نہ صرف انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں بلکہ انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ پختونخوا سول سوسائٹی نیٹ ورک کے کورآرڈینیٹر اور انسانی حقوق پر کام کرنیوالے کارکن تیمور کمال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں آئے روز بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بعد انہیں قتل کیا جارہا ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے ، اسی طرح معاشرے میں عدم برداشت اور رواداری کے باعث مقامی تنازعات بھی بڑھ چکے ہیں جو انسانی اموات کاسبب بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان واقعات سے نہ صرف عام لوگوں کی مشکلات اور خوف میں اضافہ ہوتا جارہا ہے بلکہ حکومت کی جانب سے ان کی روک تھام نہ کرنا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق کنونشنز کی توثیق کی بھی نفی ہے۔
تازہ ترین