• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کاسلسلہ تھم نہ سکا

پشاور(لیڈی رپورٹر)پشاورمیں کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی سڑکوں کومختلف محکموں کی جانب سے آئے روزکھدائی کرکے انہیں کھنڈرات میں تبدیل کرنے کاسلسلہ تھم نہ سکا اور ورسک روڈکے بعدپوش علاقہ گلبہارنمبر چار عشرت سینماچوک سے آفریدی گڑھی تک ڈبلیوایس ایس پی اورپی ٹی سی ایل ڈیپارٹمنٹ نے اپنے پائپ لائنوںاورتاروںکوبچھانے کیلئے روڈکی کھدائی کرکے انہیں دوبارہ ٹھیک کرنے کی بجائے اسی طرح چھوڑ دیا ھے جسکی وجہ سے مذکورہ علاقوںمیں گردوغبارکی وجہ سے علاقہ کے مکین سانس کی بیماریوںمیں مبتلاہورہے ہیں گلبہارنمبرچارکے علاقہ مکینوں کے مطابق انہوں نے مذکورہ محکموں کوکھدائی کرنے سے قبل اس بات کاپابندبنایاتھاکہ وہ سڑک کودوبارہ اپنی پرانی حالت میں ٹھیک کریں گے لیکن کھدائی کرکے اپناکام کرنے کے بعدٹھکییدارغائب ہوگئے انہوں نےصوبائی وزیربلدیات شہرام ترکئی اوردیگرمتعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ گلبہارنمبرچارروڈپرہونے والی کھدائی کوبندکرنے کیلئے اقدامات اٹھائے بصورت دیگرراست اقدام اٹھانے پرمجبورہوجائیں گے۔
تازہ ترین