• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کیجانب سے گرفتار مبینہ طور پر خاتون جعلی ڈاکٹر کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے، کیس کی پیروی امیرنواز خان ایڈوکیٹ نے کی، عملہ استغاثہ ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے ایک اطلاع پرکہ پشاور ہشتنگری میں واقع کلینک میں مبینہ طور پر جعلی ڈاکٹر کیجانب سے بغیر لائسنس مریضوں کا علاج کیاجارہاہے اور وہ خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتی ہے ،کیخلاف کارروائی کی اور ملزمہ کے خلاف 9اکتوبرکومقدمہ درج کیا ، ملزمہ نے ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست جمع کی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جویریہ سرتاج نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزمہ کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
تازہ ترین