• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم یوکے زیر اہتما م پرائیویٹ اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کا آغاز

پشاور (خصوصی نامہ نگار)خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاورکے زیر اہتمام صو بے کےپرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں سیشن 2019-20کے داخلوں کاآغاز ہوگیا داخلہ فارم 21اکتوبر تک یونیورسٹی کی ویب سائٹ آن لائن جمع کر ائے جا سکیں گے ، داخلے پی ایم اینڈ ڈی سی کے مر وجہ قواعد وضوابط اور کے ایم یو کی داخلہ پالیسی کے تحت کئے جا رہے ہیں ،ایگریگیٹ میرٹ ایف ایس سی پر ی میڈیکل یا مساوی اور ایٹا میڈیکل ٹیسٹ میں 50، 50فیصد کے تنا سب سے وضع کیا جا ئے گا وہ امیدوارجنہوں نے ایف ایس سی پری میڈ یکل یا مساوی امتحا ن میں 70فیصد جبکہ ایٹامیڈیکل انٹری ٹیسٹ 2019میں 60فیصد نمبرز حاصل کئے ہو ں، داخلوں کے لئے اہل ہیں، میڈیکل داخلے کے لئے 70فیصد ایگریگیٹ اور ڈینٹل کے لئے 60فیصد ایگریگیٹ نمبرز ضروری ہیں تاہم پی ایم ڈی سی کے 9اگست 2019 کے مراسلے کے مطابق کسی کیٹگری میں مذکورہ شرط کی وجہ سے خالی رہ جانے والی نشستوں پر میڈیکل میں داخلے کےلئے 65فیصد اور ڈینٹل میں 55فیصد ایگریگیٹ نمبروں کے حامل امیدوار بھی اہل تصور ہوں گے البتہ ایسے امیدواروں کے لئے ایف ایس سی یا مساوی امتحان میں 70فیصد نمبروں کے حصول کی شرط برقرار ر ہے گی۔ کے ایم یو ڈائریکٹوریٹ آف ایڈ میشن کے مطا بق حا فظ قرآن ٹیسٹ 24 اکتوبر جبکہ پرویژنل میرٹ لسٹ پانچ نومبر اور فا ئنل میرٹ لسٹ12نومبر کو جا ری کی جا ئے گی۔اوپن میرٹ پلیسمنٹ انٹرویوز18سے 23نومبراور فارن نشستوں کے لئے پلیسمنٹ انٹرویوز25نومبر کو ہوں گے۔
تازہ ترین