• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کے وار جاری، درجنوں افراد ہسپتالوں میں داخل ،مزید 2جاں بحق

راولپنڈی (نمائندہ جنگ،خصوصی نمائندہ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کے روز بھی ڈینگی سے متاثرہ درجنوں افراد سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں لائے گئے ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لالہ زار کے ایک طالب علم سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ شہریوں کے مطابق حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عملی اقدامات کرنے کی بجائے سارے وسائل آگاہی مہم کے نام پر ذاتی تشہیر پر لگائے جا رہے ہیں اور شہر کے کسی علاقے میں بھی ڈینگی کیخلاف صفائی اور سپرے سمیت دیگر بنیادی اقدامات ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔ شہر میں ڈینگی کے مریضوں میں کمی نہ آ سکی ہولی فیملی ہسپتال میں 289 مریض داخل تھے جبک 249 مریضوں میں ڈینگی کنفرم تھا ان میں 133 کا تعلق راولپنڈی سے اور 113 کا اسلام آباد سے تھا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں149 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا جبکہ اس دوران115 نئے مریض داخل کیے گے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں143 مریض داخل تھے جن میں109 میں ڈینگی کنفرم تھا 41 کا تعلق اسلام آباد سے جبکہ 66 کا تعلق راو لپنڈی سے تھا گزشتہ 24 گھنٹوں میں36 مریض ڈسچارج کیے گے
تازہ ترین