• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) تھانہ صادق آبادکے علاقہ ٹرالی اڈامیں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے پانچ افرادکوزخمی کردیا۔ایس ایچ اوانسپکٹرشجاعت علی بابر نے بتایاکہ فیصل پلازہ میں گراؤنڈفلورپردکانیں اوربالائی منزل پرفلیٹس بنے ہوئے ہیں جہاں کچھ خواجہ سرابھی رہ رہے ہیں ہفتہ کی صبح بعض لڑکے وہاں آئے جوخواجہ سراؤں کے کمرے میں جانا چاہتے تھے جن کی وہاں دکانداروں سے تلخ کلامی ہوئی اوروہ لوگ واپس چلے گئے ،رات مذکورہلڑکے مسلح ہو کر آئے اورفائرنگ کر دی جس سے شکیل، ارسلان،منیر،شاہد اور مدثر زخمی ہو گئے ۔
تازہ ترین