• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) پنجاب میں موسم سرما کے لیے سکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا جو 16 اکتوبر سے لاگو ہوں گے۔ گرلز سکول سنگل شفٹ صبح 8 بجکر15 منٹ پر کھلیں گے اور 2 بجکر 15 منٹ پر بند ہوں گے۔ جمعہ کو 12 بجکر 15 منٹ پر چھٹی ہو گی۔ بوائز سکولز 8بجکر 30 منٹ پر کھلیں گے اور 2 بجکر 30 منٹ پر بند ہوں گے جبکہ جمعہ کو 12 بجکر 30 منٹ پر بند ہوں گے۔ ڈبل شفٹ سکولز میں پہلی شفٹ 7 بجکر 45 منٹ سے 12بجکر 45 منٹ تک، دوسری شفٹ ایک بجے سے 5 بجے تک ،جمعہ کو 8بجکر 15 منٹ سے12بجکر30 منٹ تک ہو گی۔ مری کوٹلی ستیاں اور پہاڑی علاقوں میں اوقات کار8 بجکر30 منٹ سے 2 بجے تک اورجمعہ کو 8 بجکر 30 منٹ سے12 بجے تک ہوں گے۔
تازہ ترین