• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگلنگ کے دو ملزموں کو قید اور جرمانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سردار محمد اکرم خان نے منشیات کے دو ملزمان کو 117ماہ قید اور جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدالت نے پانچ کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار ملزم اسرار خان کو ساڑھے سات سال قید اور 35 ہزار روپے جرمانہ عدم ادائیگی ساڑھے چھ ماہ اور 1785گرام آئس بیرون ملک سمگل کرتے پکڑے جانے والے ملزم رفیق خان کو 27ماہ قید اور سوا لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
تازہ ترین