• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے عوام کو آگاہی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے خصوصی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت صحت حکام کے مطابق مہم کے دوران میڈیا کے ذریعے والدین کو پولیو ویکسین کی اہمیت اور فوائد سے آگاہ کیا جائے گا۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق رواں سال کے دوران ملک میں پولیو کے 69کیسز رپورٹ ہوئے جن میں زیادہ تعداد خیبر پختونخوا بالخصوص ضلع بنوں سے ہے۔
تازہ ترین