• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاخیر سے میٹر ریڈنگ، آئیسکو نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ)وزارت پانی وبجلی نے آئیسکو میں تاخیر سے میٹر ریڈنگ کرنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔ آئیسکو نے میٹر ریڈنگ میں تاخیر کے حوالے سے کمیٹی بنا دی ہے۔ادھر صارفین نے استفسار کیا کہ جب میٹر ریڈنگ تاخیر سے ہو تو ریڈنگ میں اس کی درستگی کیسے ہوسکتی ہے۔ دریں اثناءآئیسکو ترجمان نے کہا ہے کہ تاخیر سے میٹر ریڈنگ کی خبر میں صداقت نہیں ہے ۔
تازہ ترین