• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزرفتارمیٹرزعوام دشمن اقدام،جلد لائحہ عمل طے کرینگے،اے این پی

کو ئٹہ(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کوئٹہ اور گردونواح میں گیس کے ٹیمپرڈ میٹرز کی تنصیب اور بھاری بھر کم بل بھیجنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوں کی مد میں عوام کو لوٹنے کا جوسلسلہ شروع کیاگیاہے اس کے خلاف لائحہ عمل طے کیاجائے گا، تیزرفتار میٹرز کے باعث غریب عوام ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ بیان میں کہاگیا کہ صوبائی دارالحکومت میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے نئے تیزرفتار ،ٹمپرڈ میٹرز کی تنصیب عوام دشمن اقدام ہے جس کی عوامی نیشنل پارٹی مذمت کرتی ہے ،بیان میں کہاگیاکہ اس طرح کے ٹیمپرڈ اور تیزرفتار میٹرز کی تنصیب کے باعث غریب عوام کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے بلکہ اس سلسلے میں عوام کو بھاری بھر کم بل ارسال کئے جاتے ہیں اور غریب عوام اس کو جمع کرانے کی سکت نہیں رکھتے ،بیان میں کہاگیاکہ اگر جلد اس معاملے کی روک تھام کیلئے اقدامات نہ کئے تو عوامی نیشنل پارٹی آئندہ کا لائحہ عمل طے کریگی ۔
تازہ ترین