• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائوس جاب کے بغیر شعبہ طب کی ڈگری نامکمل ہے‘ بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بی ایس اوکے مرکزی ترجمان نےکہا ہےکہ جب بھی بلوچ قوم پر جبر ہوا تو ظلم کو جواز دینے کیلئے ہمیشہ قوم پر الزامات لگانے کی کوششیں تیز کردی گئیں تعلیمی اداروں میں شعوری سرگرمیوں پر پابندی کے بعد تعلیمی اداروں میں طلباء اورطالبات کو منفی حربوں ‘ طاقت کے ذریعے ذہنی ٹارچر کانشانہ بنانے کامقصدم بھی شعور پر پابندی ہے بولان میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کی جانب سے طلباء تنظیموں کے حوالے سے بیانات بھی ان ہی سازشوں کا حصہ ہیں جس کے تحت بلوچ نوجوانوں کو مختلف الزامات کے تحت قید اور شہید کیاگیا وی سی کا بیان انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور شعور دشمن سرگرمیوں کوجواز دینے کیلئے ہےترجمان نے کہاکہ طلباء تنظیموں کی مشاورت کے بغیر ہاسٹلز کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں کرینگے کیونکہ تنظیموں کے سینئر اور جونیئر دوست طلباء کی باہمی رضامندی سے ہاسٹلز میں طلباء وطالبات کو ایڈجسٹ کرتے ہیں اورہمیشہ مختلف مسائل پر ثالثی ہوتی ہے ہائوس جاب کے بغیر شعبہ طب کی ڈگری نامکمل ہے بی ایس او ہائوس جاب ڈاکٹر کے ساتھ کھڑی ہے۔
تازہ ترین