• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ثقافت کے فروغ کیلئے 200 ملین روپےمختص کئے ہیں،ظفر بلیدی

کو ئٹہ(خ ن) ادارہ نظامت کے زیراہتمام ثقافت کے فروغ کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ثقافت ظفر علی بلیدی نے کہا ہےکہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ثقافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔حکومت بلوچستان میں ثقافت کے فروغ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے تمام اقدامات کر رہی ہے۔ ثقافت کسی علاقے کے لئے ایک ورثہ کی حیثیت رکھتا ہے قوموں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے کہ ثقافت سے رشتہ جوڑ کر رکھا جائے، حکومت بلوچستان نے ثقافت کے فروغ کے حوالے سے 200 ملین روپے مختص کئے جو فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔ فنکار کسی بھی علاقے کے سفیر ہوتے ہیں۔ اور ان کی فلاح کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو فنکاروں کی ضروریات کومد نظر رکھتے ہو ئے اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ سمینار میں مختلف شخصیات نے حصہ لیا اور حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کارکردگی قا بل ستائش ہے۔ اور امیدظا ہر کی کہ آئندہ بھی ثقافت کے حوالے سے اخراجات کئے جائیں گے۔
تازہ ترین