• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج دنیا بھر میں قدرتی آفات سے بچاؤ (ٰInternational Day For Disaster Reduction) کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

دُنیا بھر میں آج قُدرتی آفات سے بچاؤ کا دِن منایا جا رہا ہے، یہ دن 1978سے ہر سال 13 اکتوبر کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد قُدرتی آفات، ناگہانی سانحات، سیلاب، زلزلے، وبائی امراض پھوٹنے سمیت دیگر ایسے ہی واقعات کے بارے میں عوام کو مختلف عوامل سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ کسی بھی قُدرتی آفت کی صورت میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ریلیف کی سرگرمیوں میں معاون ثابت ہو سکیں۔

اِس دن کے حوالے سےآج دُنیا بھر میں رضا کار تنظیموں، ریسکیو آرگنائزیشنز، سماجی تنظیموں کے زیرِ اہتمام تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ قُدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے آگاہی کی غرض سے پمفلٹ اور معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا جائے گا۔

واضح رہے دُنیا بھر میں قدرتی آفات، زلزلوں، سیلاب، سونامی اور آتش فشاں پھٹنے سے لاکھوں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں اور ماہرین کے مطابق مناسب احتیاطی تدابیر سے کسی بھی بڑے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔ 

تازہ ترین