آپ آف لائن ہیں
بدھ16؍ذیقعد 1441ھ 8؍ جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وزیراعظم کا دورہ مکمل، تہران سے وطن روانہ

وزیراعظم کا دورہ مکمل، تہران سے وطن روانہ


وزیراعظم عمران خان ایران کے ایک روزہ دورے کے بعد وطن روانہ ہوگئے ہیں ۔

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیراعظم عمران خان کو تہران ایئرپورٹ پر الوداع کہا ۔

وزیراعظم عمران خان نےایران کے ایک روزہ دورے کے دوران سعودی عرب ،ایران کشیدگی کے تناظر میں صدر حسن روحانی ،سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور جواد ظریف سے ملاقاتیں کیں ۔

عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر ایرانی قیادت کے موقف کو سراہا اور کہا کہ بھارت کے 5 اگست کے غیر قانونی و یکطرفہ اقدامات سے خطے میں امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ تہران خلیج میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اقدامات کا حصہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان ایران سے وطن واپسی کے بعد منگل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید