• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت 7افراد جاں بحق،17زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ولایت علی شاہ مزار کے قریب ناردرن بائی پر تیز رفتاری کے باعث کار ، وین اور مسافر کوچ میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ،اسپتال میں 50سالہ نامعلوم شخص نے دم توڑگیا، زخمیوں میں شگفتہ ،روبینہ ، یاسمین، ساحرہ، شکیلہ ، علیزہ، رباب ، جمیلہ ، مسکان ، فیضان،رمیز، نثار،عابد،طفیل ، عباس اورمحمد فیضان شامل ہیں،گلستان جوہر کے علاقے منورچورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 45سالہ حسینہ زوجہ خدا بخش جاںبحق ہو گئی، بلدیہ نمبر 4مین تیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 50سالہ محمد یاسین جاں بحق،20سالہ شیراز زخمی ہوگیا ،دریں اثنا لیاقت آباد نمبر 5میں واقع گھر سے 40سالہ حیدر کی لاش ملی، لیاقت آباد نمبر2میں واقع گھر سے 32سالہ رضوان کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق متوفی لیڈیز ٹیلر اور ایک سال سے بیروزگار تھا ، شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے متین کمپلیس کے عقب سیکٹر 19 بی مکان نمبر ایل 498 سے 40 سالہ شاہنوازکی لاش ملی، پولیس نے جناح اسپتال منتقل کیا،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق متوفی مکان میں اکیلا رہتا تھا ، منگھوپیر تھانے کی حدود پیپلز اسٹیل مل کے قریب تالاب میں نہاتے ہوئے 12سالہ اکرام ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

تازہ ترین