کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزاوجھا کیمپس سے ایمبولینس میں موٹرسائیکل چرا کر لاڑکانہ لے جانے والے تین ملزمان گرفتار کر لیئے گئے،تفصیلات کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس کی انتظامیہ نے کیمپس سے موٹرسائیکل چوری ہونے کی شکایات کے بعد سیکیورٹی پر مامور عملے کو نگرانی کی ہدایت کی ،اتوار کو کیمپس سے چوری ہونے والی موٹرسائیکل کی کیمپس میں موجودگی کے بعد اس کی خفیہ نگرانی کی گئی اور جیسے ہی دو ملزمان دو موٹرسائیکلوں کے ساتھ نگرانی کی جانے والی موٹرسائیکل کے قریب پہنچے تو سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں پکڑلیا، اسی دوران ایک ایمبولینس ڈرائیور بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا جس پر اسے بھی دھرلیا گیا ، ملزمان محمد بخش اور زاہد حسین نے بتایا کہ وہ پہلے وارداتیں کر کے یہاں سے موٹر سائیکلیں ایمبولینس میں رکھ کر لے جاتے رہے ہیں ، ایمبولینس ڈرائیور عمران جمالی موٹرسائیکل چور گروہ کا سرغنہ بتایا جاتا ہے ،ڈاؤ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے سچل پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔