• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ ، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں واقع نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے فیز فو ر میں موجود مبینہ شیشہ کیفے میں فائرنگ کے نتیجہ میں پی ڈبلیو ڈی کا رہائشی ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔ مقتول عبداللہ فضل کے بھائی بلال فضل نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ عبداللہ وغیرہ نے ریسٹورنٹ کے مالک زبیر کی معاونت سے اسکے چھوٹے بھائی عبداللہ فضل اور دوست حسیب پر فائرنگ کی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین