• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کا اصل ایجنڈا احتساب میں رکاوٹیں ڈالنا ہے، گور نر

لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اصل ایجنڈااحتساب اور ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنا ہے۔ اپوزیشن احتجاجی مارچ کی بجائے 2023کے عام انتخابات کا انتظارکر یں عوام نے ہمیں 5سال کا مینڈ یٹ دیا ہے۔گور نر ہاؤس لاہورمیں تحر یک انصاف کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری لائیوسٹاک شہباز احمد،ایم پی اے عابدہ راجہ اورتحر یک انصاف کے رکن بلال چیمہ کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفودسے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اگر اپوزیشن اپنے احتجاج کے ذریعے حکومت کو گرانے کا خواب دیکھ رہی ہے تو یہ خواب کسی صورت پورا نہیں ہوگاگورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی ۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو ہفتے سے پنجاب میں پینے کے صاف پانی پر کام شروع کردیا ہے، 4 سالوں میں پنجاب کا کوئی قصبہ ایسا نہیں ہوگا جہاں پینے کا صاف پانی نہ ہو۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہسپتال میں سگریٹ پینے پر پابندی ہونی چاہئے۔
تازہ ترین