• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیف کے مخصوص پارٹنر سکولوں کے معاوضوں میں اضافے پر غور

لاہور( رب نواز خان) فنڈز میں کمی کے باعث پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے مخصوص پارٹنر سکولوں کے معاوضوں میں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جبکہ باقی ما ندہ سکولوں کے معاوضوں میں اضافے کو ان کی کارکردگی سے مشروط کیے جانے کا امکان ہے ۔ بعض نجی سکولوںکی جانب سے معاوضوں میں کمی کے باعث پارٹنر شپ چھوڑنےکا عندیہ بھی دیا جا چکا ہے۔ پیف نے گذشتہ کئی برسوںسے معاوضوںمیں اضافہ نہیں کیا، کارکردگی جانچنے کے لیے کیو اے ٹی ، پیک اور بورڈ کے امتحانات کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اس حوالےسے پیف انتظامیہ نے کہا ہے کہ پارٹنرز کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں ۔
تازہ ترین