• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری، رشوت اور بھتہ خوری سے سیٹلائٹ ٹاؤن کے عوام تنگ آ گئے،چشتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما ء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی سے غوث آباد سیٹلائٹ ٹاؤن کے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایس ڈی او سیٹلائٹ ٹاؤن کے رویے سے عوام تنگ آچکے ہیں ایس ڈی او کے ملی بھگت سے کنڈے لگاکربجلی چوری عام ہے رشوت اور بھتہ خوری کی آمجگاہ بن چکاہے غوث آباد کی بجلی کودیگر علاقوں کودینے سے بجلی پر بوجھ پڑتا ہے تحری احکامات کے باوجوددوسرے علاقوں کو بجلی دینے سے ان علاقوں میں بجلی کے وولٹیج انتہائی کم ہونے سے صارفین کے فریج پنکھے ودیگربرقی قیمتی آلات جل جاتے ہیں عوام مسائل حل کرنے کے لئے جاتے ہیں توہ بداخلاقی پر اترآتے ہیں ان کا غیر ذمہ دارنہ رویہ کسی صورت قبول نہیں انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ وولٹیج کی کمی اورآنکھ مچولی عوام کیلئے عذاب بن چکی جس کی وجہ سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔ جمعیت نظریاتی ایس ڈی او کے ایسے ناروا سلوک پر خاموش نہیں رہے گی جمعیت علمائے اسلام نظریاتی عوام کو تنہاء نہیں چھوڑے گی مسائل ہمیشہ افہام وتفہیم سے حل ہوتے ہیں ۔ واپڈا چیف نوٹس لیکر مزکورہ افسر کو فوری طورپرٹرانسفرکرکے اچھے ایماندارایس ڈی اوکوتعینات کریں۔
تازہ ترین