• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید نورالدین مینگل کا کردار کھلی کتاب کی مانند ہے‘ بی این پی

کو ئٹہ(آئی این پی) بی این پی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام شہید نوراستمان میر نور الدین خان مینگل کی9ویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس ہوا ریفرنس سے غلام نبی مری ،ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز ، ملک محی الدین لہڑی ، محمد لقمان کاکڑ، یونس بلوچ،سعید کرد،اسد سفیر شاہوانی ،صدام حسین جتک ،نعمت اللہ ہزارہ ،سردار ایاز خان کیازئی ،سردار محمد اکرم کیازئی ،ثناء اللہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے میر نورالدین مینگل کی قربانیوں ،جدوجہد پرو روشنی ڈالتے ہوئےکہاکہ شہید نے اپنے سیاسی کیئریئرکاآغاز زمانہ طالب علمی سے شروع کیا اور وہ قومی تحریک کی جدوجہد سے عملی طورپر وابستہ رہے ان کے خاندان نے سیاسی ،سماجی ،معاشی ،معاشرتی حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کرتے ہوئےجدوجہد اورکرداراداکیاجو کھلی کتاب کی مانند ہےجسے کسی صورت فراموش نہیں کیاجاسکتامقررین نے کہاکہ نور الدین مینگل کاشمار پارٹی کے ان سرکردہ رہنمائوں میں ہوتاتھا جو ہمیشہ قومی تحریک کی جدوجہد میں صف اول رہنما کی حیثیت سے اپنابھرپور سیاسی کرداراداکرتے تھےاورکبھی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوئے یہی وجہ ہے کہ نورالد ین مینگل کی سیاسی سوچ ،قوم ووطن دوستی کی سیاست پر گہرے لگن اور وابستگی کے نتیجے میں انہیں راستے ہٹایاگیا کیونکہ مقتدر قوتوں اور ان کے گماشتوں کویہ بخوبی علم تھاکہ بی این پی مضبوط ،فعال قیادت کی موجودگی میں ہم کسی بھی صورت میں اپنے توسیع پسندانہ ،لوٹ کھسوٹ ،جبر ،قتل وغارت گیری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکیں گے۔
تازہ ترین