• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کے دھرنے پر اپوزیشن تقسیم ہے:پارلیمانی سیکرٹری

ملتان(سٹاف رپورٹر) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ٰکے دھرنے پر اپوزیشن تقسیم ہے،بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگ ابو بچائو جبکہ مولانا فضل الرحمنٰ ایوان میں لائو کے لئے دھرنا کررہے ہیں،در اصل ذاتی مفادات کیلئے مولانا گٹھ جوڑ کررہے ہیں، مولانا کسی مذہبی ایجنڈے پر نہیں کسی عوامی ایشو پر نہیں بلکہ صرف اور صرف اپنے ذاتی مفاد کیلئے ملک اور قوم کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں، عوام انہیں بری طرح مسترد کریں گے اور دھرنا بری طرح ناکام ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157 ملتان کے پی پی 218 کی مختلف یونین کونسلوں اور وارڈوں کے دورےکے دوران کیا، مختلف وفود سے ملاقات اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے،رکن صوبائی اسمبلی ملک واصف مظہر راں ‘ ملک شہران را ں ‘ملک شمس راں‘رانا ندیم ‘ اقبال سہو ‘ رانا شوکت اور دیگر سرکردہ شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں، انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمنٰ کے پائوں اکھڑ چکے ہیں، جس کی واضح مثال گزشتہ روز جے یو آئی کا کوئٹہ میں دھرنا تھا ، جو بری طرح ناکام رہا ، انہوں نے پہلے 27اکتوبر کو دھرنے کی کال دی اور اب 31اکتوبر کو دھرنے کی کال دی ہے اور انشاء اللہ پاکستان کے جمہوریت پسند عوام انہیں بری طرح مسترد کریں گے۔
تازہ ترین