• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کےچھاپے،5منشیات فروش گرفتار ،156بوتل شراب برآمد

ملتان(سٹاف رپوٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر ایس پی صدر رانا اشرف کی زیر نگرانی ڈی ایس پی مخدوم رشید نصراللہ وڑائچ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک انسپکٹر محمد قسور اور تھانہ بستی ملوک کے دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 12کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ملزم عاشق علی سے 6کلو 355 گرام چرس، ملزم محسن سے 4کلو 315گرام چرس اور نجمہ بی بی سے ایک کلو 330گرام چرس برآمد کی گئی۔قطب پور پولیس نے ملزمان عبداللہ ، مختیار اور محمد اعظم کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 156بوتل شراب اور 2 کاٹن بیئر برآمد ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان خالد سین کے کارندے ہیں۔ کارروائی پولیس میں ایس ایچ او قطب پور جاوید خان اور تھانہ قطب پور کے دیگر پولیس افسران شریک ہوئے ۔دریں اثنا زکریا پولیس نے منشیات فروش محمد سلیمان کو گرفتار کرکے 1420گرام چرس اور 50گرام ہیروئن برآمد کی جبکہ بدنام زمانہ منشیات فر وش انیل سے 60لٹر شراب برآمد کی گئی۔ اے ایس آئی عابد حسین نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی والد ہ ممتاز آباد مارکیٹ میں خریداری کے لئے گئی تو دو نامعلوم خواتین نے انہیں گھر چھوڑنے کا کہہ کر گاڑی میں بٹھا یا اور گن پوائنٹ پر نقدی 25 سو اور تین لاکھ مالیت کا سونا چھین لیا۔پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔ مو ضع مہے کے مکینوں نے تھانہ الپہ میں تعینات اے ایس آئی کے خلاف گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظا ہرے کی قیادت زولافقار اور فیاض نے کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ الپہ کی چوکی پر تعینات اے ایس آئی ساجد نے کرپشن کے ریکارڈ تو ڑ دئے ہیں لو گو ں پر جھوٹے پرچے درج کرنا اس کا معمول بن چکا ہے۔مظاہرین نے آر پی او ملتان سے نوٹس لینے اور اسے معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔سیف اللہ نے تھانہ بی زیڈ کو درخواست دی کہ یونس اور فرحت بی بی نے زمین میں حصہ داری پر اس سے دھوکہ کیا ۔نوید نے تھانہ ممتاز آباد کو درخواست دی کہ شفیق نے اس سے کاروبار کے لئے20 لاکھ ادھار لئے اور بدلے میں اتنی مالیت چیک دیا جو کہ بنک نے اکاؤنٹ مین رقم نہ ہونے پر مسترد کر دیا ۔اعجاز نے کینٹ پولیس کو درخواست دی کہ ثاقب نے اسے 50ہزار روپے مالیت کا بوگس چیک ، شفقت حسین نے پولیس کو درخواست دی کہ محمد امیر نے اسے تین لاکھ 53ہزار روپے مالیت کا بوگس چیک دیا شفیق نے مظفرآباد پولیس کو درخواست دی کہ عابد نے اسے 25لاکھ 50ہزارروپے مالیت کا بوگس چیک دیا۔
تازہ ترین