• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمو گ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیاجائے:ا یس ایس پی پٹرولنگ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول رانا محمد معصوم کی ہدایت اور زیر نگرانی مختلف اضلاع کے ڈی ایس پیز صاحبان نے ملتان ریجن میں پیٹرولنگ پوسٹ نے اپنے اپنے علاقہ میں موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹیم انچارج محمد الیاس اور جے پی او محمد رمضان سعیدی نے بھی مختلف سکولز اور کالجز میں طلباء میں آگاہی مہم بسلسلہ دھند، سموگ کے بارے میں بتایا موسم سرما کی آمد میں دوران سفر شدید دھند /سموگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور موسم میں ایسی تبدیلی حادثات کا بھی باعث بنتی ہے جو کہ املاک کے ساتھ ساتھ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث ہے سمو گ کی سب سے بڑی وجہ فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے چند احتیاطی تدابیر جن پر عمل پیرا ہوکر خود اور دوسرے شہری اس سے بچ سکتے ہیں گھروں سے غیر ضروری نہ نکلیں اگر نکلنا مقصود ہو تو ماسک کا استعمال ضروری کریں۔گھرسے باہر نکلتے وقت چشمے کا استعمال ضرور کریں اور سفر کے دوران یا واپسی پر آنکھوں کو پانی سے ضرور اچھے طریقے سے دھوئیں .تعمیراتی جگہ اور کوڑے والی متعین جگہ کا خیال کریں تاکہ مٹی دھول وغیرہ نہ اڑے . فصلوں کی باقیات جلانے سے اجتناب کریں . گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں اور صفائی جھاڑو کے بجائے گیلے کپڑے سے کریں. اس کے بعد موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹیم نے طلباء اور عام شہریوں میں معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔
تازہ ترین