• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام تبدیلی کےدعویداروں سے تنگ آچکے:ن لیگ یوتھ ونگ

ملتان(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد نے کہا ہے کہ عوام تبدیلی کا نعرہ لگانے والی حکومت سے تنگ آچکے اور وزیراعظم عمران خان اور اس کی حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نےمسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع ملتان کے سینئر نا ئب صدر شبیرحسین چوہان کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر شبیرحسین چوہان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں پر یوٹرن لیا اور عوام کو مہنگائی ،بیروزگاری اور غربت کے علاوہ کچھ نہیں دیا،آج عوام کو دو وقت کی روٹی مشکل سے نصیب ہو رہی ہے مریض ادوایات مہنگی ہونے کی وجہ سے نہیں خرید سکتے ۔آج بھی عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہوگا ۔استقبالیہ میں طاہر حمزہ، رفیق کریمی، رائو ابرار، ملک حنیف منڈ، کاشف رحمانی نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین