• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت جلد اپنے ہی بوجھ تلے دب جائے گی:پیپلز پارٹی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن ملک ارشد اقبال بھٹہ ،رانا نیک محمد زاہد،زوالفقار علی بھٹہ،عبدالقیوم بھٹی ،اے ڈی نسیم،زوہیر عشرت نقوی نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کیلئے اپوزیشن کو احتجاج کی ضرورت نہیں حکومت جلد اپنے ہی بوجھ تلے دب جائے گی۔ ہر طبقہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر ہے اور وزیر اعظم کا دورہ چین بھی ناکامی سے دوچار ہوا ہے۔ عمران خان کے پاس دعوؤں بڑھکوں کے سوا عوام کی بہتری اور ملکی استحکام کیلئے کوئی پالیسی نہیں اور اب تو سلیکٹر بھی پریشان ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 28مدینہ کالونی میں تنظیم سازی کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اعجاز ہیوی،شہزاد حسین قریشی،سلیم قریشی،عاشق علی،محمد مقصود،محمد عمران،رضا جگر،عابد علی،محمد فرحان دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیم سازی کے سلسلہ میں مفاد پرستوں کا راستہ روکنے اور مخلص لوگوں کے چنائو پر اتفاق رائے کیا گیا اور کہا گیا کہ کارکن مضبوط ہوں گے تو پارٹی مضبوط ہو گی مقررین نے کہا کہ آج ہمارے مخالفین مکافات عمل کا شکار ہیں۔ بھٹو وہ نظریہ اور لیڈر شپ ہے جسے مٹانا آسان نہیں ۔
تازہ ترین