• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر زرداری کی گرفتار ی کیخلاف ننگے پاؤں مارچ کرنے والا جیالا ملتان پہنچ گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف علیزرداری کی گرفتاری کے خلاف ننگے پاوں مارچ کرنے والا جیالا گزشتہ روز ملتان پہنچ گیا، ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقہ شادن لنڈ کے رہائشی فضل رب نے آصف علیزرداریکی گرفتاری کے وقت پاؤں سے جوتا اتار دیاتھا ،فضل رب کا ملتان پہنچنے پر کارکنوں نے استقبال کیا اور نعرہ بازی کی ،بعدنےگھنٹہ گھر چوک سے پیدل شاہ شمس دربار تک مارچ کیا ، بعدازاں انہوں نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ، ان کی درخواست پرفضل رب نے جوتا پہن لیا ۔
تازہ ترین