• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوکا ورلڈکپ کیلئے فٹبالرز کو یونان کے ویزے نہیں ملے

کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر) سوکا ورلڈ کپ میں سلووینیا کے ہاتھوں 5-1 کی شکست کو کھلاڑیوں کو ویزہ نہ ملنا قرار دیدیا۔ جنگ نے یونان کے شہر کریٹ میں موجود پاکستانی ٹیم کے منیجر زیب خان کے مطابق ہم نے یورپ میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں کی مدد سے اسکواڈ پورا کیا۔ پاکستان سے چھ کھلاڑیوں کے ساتھ کریٹ پہنچے تھے ۔اس سوال پر کہ ویزہ کارروائی ایونٹ سے پندرہ بیس دن پہلے کلیئر ہوجاتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جن کے پاس شنجین ویزے تھے انہیں تو ایونٹ کیلئے ویزے مل گئے لیکن دیگر کھلاڑیوں کو ویزے نہیں دیئے گئے۔ ہم نے پانچ کھلاڑی یورپ کے پکڑے اور انہیں ٹیم کا حصہ بنایا۔ جس کی وجہ سے پوری ٹیم تبدیل ہوگئی۔ گول کیپر ریحان تک کا ویزہ نہیں ملا۔

تازہ ترین