کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز اورپنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان کھیلوں کو معیار بہتر بنانے کیلئے معاہدہ طے پایا ہے۔ پیر کو لاہور میں پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عامر جان اور سیکریٹری ادریس حیدر خواجہ کی پریس کانفرنس میں معاہدے کی تفصیلات کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پرلاہورقلندرز کے سی ای او رانا عاطف ،صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی اور پی او اے کے سکریٹری خالد محمود بھی موجود تھے۔ عامر جان نے کہا کہ پنجاب اولمپکس اور لاہور قلندرزکے مل کر کام کرنے سے پنجاب میں کھیلوں کو فروغ ملے گا ۔ سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانانے کہا کہ پارٹنرشپ کا موقع دینے پرپنجاب اولمپکس کا شکریہ۔ ہائی پرفارمنس سنٹر کے قیام کا مقصدٹیلنٹ کو اوپر لانا ہے۔