• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شاہی دورے کے سبب بنگلہ دیش کرکٹ وفد کی آمد مؤخر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کے حوالے سے قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی وجہ سے اس ہفتے بنگلہ دیش کے سیکیورٹی وفد کو پاکستان آنے سے منع کردیا ہے کیوں کہ رائل وزٹ کی وجہ سے پی سی بی افسران مصروف ہیں البتہ اگلے ہفتے بنگلہ دیش کا سیکیورٹی وفد پاکستان کا دورہ کرسکتا ہے۔ تاہم دونوں ٹیمیں پروگرام کے مطابق پاکستان آئیں گے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کو ابھی تک اپنی خواتین اور انڈر16 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے حکومت سے اجازت نہیں ملی ہے۔ اس لئے دونوں ٹیموں کے دورہ پاکستان مشکلات کا شکار ہوسکتے ہیں۔ بی سی بی کے سی ای او نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے لئے حکومت اور سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے کلیئرنس دینا ہے۔ انڈر 16 سیریز 25 اکتوبر جبکہ ویمن سیریز 26 اکتوبر سے کھیلی جانی ہے ۔ دونوں ٹیموں نے لاہور میں میچ کھیلنا ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز رابطے میں ہیں۔ دورے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔دوسری جانب پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کی تیاریاں کنٹری کلب مرید کے میں شروع کر دی ہیں۔

تازہ ترین