• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واقعہ کربلا سے استفادہ کرتے ہوئے حق کو بلند رکھا جائے،پیر رضی گیلانی

لوٹن (شہزاد علی) سابق چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ متوازی اور برطانیہ کے نوجوان مسلم سکالر پیر سید رضی حسن گیلانی نے نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ واقعہ کربلا سے استفادہ کرتے ہوئے حق کی آواز کو ہر صورت میں بلند رکھا جائے اور کشمیر، فلسطین اور دنیا بھر کے مظلوم اقوام کی مدد کے لئے واقعہ کربلا سے سبق حاصل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اسلام کے اصل عقائد کو بچانے کے لئے نواسہ رسول امام عالی مقامؓ اور دیگر شہداء کربلا نے جو بلند پایہ اور عظیم قربانی پیش کی اس کی نظیر تاریخ عالم پیش کرنے سے قاصر ہے، جو حکمران شخصی حکمرانی کے لئے عام لوگوں کے حقوق غصب کر رہے ہیں ان کے خلاف جدوجہد کی جائے انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولؐ اور ان کے خاندان نے کربلا میں عظیم قربانی دے کر دین کو بچا لیا جبکہ ایمان اور دین تب ہی مکمل ہوتا ہے کہ جب آپ قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ محبت اہل بیت سے بھی معمور ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یزیدی قوتیں مختلف طریقے سے اسلام کے سچے عقائد کے خلاف اکٹھی ہو رہی ہیں اس لئے ضروری ہے کہ اہل بیتؓ کے ساتھ اپنے تعلق کو مزید مضبوط کیا جائے۔
تازہ ترین