• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس پولیس ہیڈ کوارٹرز چاقو حملہ کیس میں5افراد گرفتار

پیرس (جنگ نیوز) پیرس پولیس ہیڈ کوارٹر میں چاقو کے حملے میں ہلاک ہونے والے افسران کے واقعہ میں ملوث ہونے کے شبہ میں انسداد دہشت گردی فورس نے ایک امام مسجد سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، امام سمیت گرفتار پانچ افراد کا تعلق کونس سے ہے، جہاں حملہ آور رہائش پذیر تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیرس پولیس ہیڈ کوارٹر میں کام کرنے والے ایک شخص نے چار پولیس افسران کو چاقو کے وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔ دیگر پولیس اہلکاروں نے مجرم کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔
تازہ ترین