• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چانسلر ساجد جاوید نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

لندن (پی اے) چانسلر ساجد جاوید نے اعلان کیا ہے کہ بجٹ6نومبر کو پیش کیا جائے گا جوکہ برطانیہ کی ای یو سے علیحدگی کے بعد پہلا بجٹ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ درست اور ذمہ دارانہ کام ہے، ہمیں حکومت کرتے ہوئے یہ کام کرنا چاہئے تھا۔ یہ جولائی میں چانسلر بننے کے بعد سے مسٹر جاوید کا پہلا بجٹ ہوگا۔ عمومی طور پر بجٹ کی تاریخ کا ستمبر میں اعلان کردیا جاتا ہے۔ مسٹر جاوید نے کہا کہ بجٹ میں مستقبل کے لئے معیشت کی شکل ترتیب دینے کے لئے حکومت کے منصوبوں کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ بی بی سی کے نائب سیاسی مدیر نارمن اسمتھ نے کہا کہ اگر نو۔ ڈیل بریگزٹ کی صورت میں مکمل بجٹ ملتوی ہوجائے گا اور6نومبر کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان ایک سادہ سیاسی بیان ہوگا۔ گورنمنٹ کا انڈیپینڈنٹ فنانشیل واچ ڈاگ آفس فار بجٹ ریسپانسیبلٹی او بی آر جوکہ بجٹ کے لئے اقتصادی پیشن گوئیاں تیار کرتا ہے، وہ رسمی طور پر بجٹ کی تیاری کے لیے10ہفتوں کا نوٹس جاری کردے گا۔ او بی آر نے کہا ہے کہ وہ بعض معلومات پیشگی فراہم کرسکتا ہے، مگر اس کی پیشگوئیاں برطانیہ کی جانب سے ایک محفوظ بریگزٹ ڈیل فراہم کرنے کی بنیاد پر ہوں گی۔
تازہ ترین