• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی محمد اقبال کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، سیکڑوں افراد کی شرکت

بریڈ فورڈ (نمائندہ جنگ) قائد اہلسنت مجاہد تحریک ختم نبوت حضرت رابع خواجہ مولانا پیر محمد عتیق الرحمٰن فیض پوریؒ کے دست راست حافظ محمد شبیر فیض پوری کے سسر حاجی محمد اقبال مرحوم ومغفور کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کر دی گئی جس میں سیکڑوں اہالیان علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ مفتی انصر القادری، علامہ دلشاد حسین القادری، قاری اعجاز چشتی، سابق لارڈ میئر آف لیڈز کونسلر محمد اقبال، عبدالروف، سابق لارڈ میئر چوہدری خادم حسین، چوہدری محمد مالک، چوہدری محمد فاضل، چوہدری ساجد شریف، عبدالواحد، خواجہ طاہر ایوب، ماسٹر محمود، چوہدری مظہر، چوہدری جاوید، چوہدری محمد اعظم، کونسلر ناظم اعظم، چوہدری ساجد پنوں، متعلقین محبان فیض پور شریف محمد امین آف برنلے، حافظ محمد بشیر، قاری محمد بشیر طائر، لیاقت مغل، مولوی محمد رفیق نقشبندی، مفتی عبدالشکور، مولانا پیر محمد احمد نقشبندی، صاحبزادہ حافظ محمد ظہیر احمد نقشبندی، مولانا حافظ نثار احمد رضا، مولانا حافظ عبدالعزیز نقشبندی، مولانا قاری محمد اورنگزیب نقشبندی ڈیوز بری سے مولانا حافظ محمد طارق ربانی، علامہ مفتی مقصود احمد رضوی، مولانا حافظ محمد عظیم مجددی، مولانا حافظ قاضی امجد محمود فیض پوری، معروف مذہبی سکالر حافظ محمد موسی نے حافظ محمد شبیر فیض پوری سے اور مرحوم کے لخت جگر چوہدری محمد الیاس سے تعزیت و مرحوم و مغفور کی بلندی درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے خصوصی دعا کی۔
تازہ ترین