• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی آج جزوی بند رہے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی کو فراہمی آب کی بہتری کیلئےکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کئے جانے والے امور کی انجام دہی کے سبب بدھ16اکتوبرکو 16گھنٹے کیلئے کراچی کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی جزوی معطل رہے گی،واٹر بورڈکے اعلامیے کے مطابق کراچی کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے واٹر بورڈ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ضروری امور انجام دے رہا ہے ،اس دوران کے الیکٹرک کی جانب سے بھی گرڈ اسٹیشن کے مرمتی کام انجام دیئے جائیں گے، جس کے باعث بدھ کو صبح 11 بجےسے کراچی کو دھابیجی کے 13پمپس سے پانی کی فراہمی معطل رہے گی جبکہ دیگر 8پمپس معمول کے مطابق پانی فراہم کرتے رہیں گے ،منیجنگ ڈائریکٹر واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے پانی ذخیرہ کرلیں اور احتیاط سے استعمال کریں۔

تازہ ترین