کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے15ملزمان کو گرفتار کرلیا، کورنگی، کھارادر،محمود آباد، مٹھادر، بغدادی اور عوامی کالونی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے12ملزمان مقبول، محمد اشرف، محمد آصف، محمد سجاد عرف سجو،شیر علی، شیر جہان عرف ساجن، محمد آصف عرف آفاق کالا, یحییٰ خان، فرقان قریشی، احمد نواز، ریحان عرف پیٹل اورعدنان نظیر عدی کو گرفتارکرلیا، ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرنے، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، جبکہ کلاکوٹ اور فیروز آبادکے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان انیس، شاہد حسین اور قمرسعید کو گرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں، درج بالا ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔