• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین کی زد میں آکر ماں بیٹا، ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گلبائی مزار کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص،ٹرین کی زد میں آکر ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھا نے کی حدود گلبائی مزار کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 35سالہ جمعہ ولد محمد صدیق شدید زخمی ہو گیا جو اسپتال میں دوران علاج جاںبحق ہوگیا، دریں اثنا ڈگ روڈ کے قریب پٹری عبور کرتے ہوئےکوئٹہ سے کراچی آنے والی بولان ایکسپریس کی زد میں آکر 28سالہ طاہرہ بی بی اور اسکا بیٹا دو سالہ منیب الرحمان جاں بحق ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر ریکسیو ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔

تازہ ترین