• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی اقتصادی حالت سرمایہ کاری سے بہتر ہو سکتی ہے، شوریٰ ہمدرد

کراچی (پ ر) ماہر تعلیم پروفیسر طلعت وزارت نے کہا ہے کہ پاکستان کا قومی پرچم باہر کی دنیا میں اتنا ہی اونچا لہرا سکتا ہے جتنا اونچا وہ اپنے ملک میں لہراتا ہے، ہمیں قومی مقاصد و مفادات کی تکمیل کی حامل خارجہ پالیسی تشکیل دینے کے لیے ملک کی اقتصادی بحالی اور معاشی حالت کو بہتر کرنا ہوگا۔ وہ ’’ہماری خارجہ پالیسی، کامیابیاں ناکامیاں؟‘‘ کے موضوع پر جسٹس (ر) حاذق الخیری کی زیر صدارت شوریٰ ہمدرد کراچی کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ اجلاس میں ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کی صدر سعدیہ راشد بھی موجود تھیں۔ پروفیسر طلعت وزارت نے مزید کہا کہ ملک کی اقتصادی حالت سرمایہ کاری سے بہتر ہو سکتی ہے اور بہترین سرمایہ کار غیرممالک میں مقیم پاکستانی ہی ثابت ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین