• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و محنت سندھ اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے پیر کے روز مزار قائد کے نزدیک پاکستان پیپلز پارٹی کے 18 اکتوبر کو ہونے والے جلسے کیلئے منتخب کی گئی جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر راشد ربانی، جنرل سیکرٹری وقار مہدی، کراچی ڈویثرن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، اقبال ساندھ، راشد خلجی، اسلم سموں سمیت دیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے جلسہ گاہ کیلئے اسٹیج، میڈیا کارنر، پارکنگ سمیت دیگر کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ عوام کو جلسہ کے باعث کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں اس کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
تازہ ترین