• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سےمتعددملزمان گرفتار،اسلحہ اور منشیات بر آمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔ زمان ٹاؤن پولیس نے ملزم محمد حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ، زمان ٹاؤن پولیس نے ایک اور کارروائی میں ملزم محمد نوید کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم 2017کے زمان ٹاؤن تھانے کے ایک کیس میں عدالت سے مفرور تھا، کورنگی پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث ملزم آصف کو گرفتار کرلیا ۔
تازہ ترین