• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری پر راوی کے قریبی علاقوں سےٹرانسفارمر اتار لئےگئے

لاہور( سپیشل رپورٹر ) بجلی چوری میں ملوث سرحدی اور دریا ئے راوی کے قریبی علاقوںمیں بجلی کے ٹرانسفارمر اتار لئےگئے ، جب تک مذکورہ علاقوں میںچوری بند نہیںہو تی ٹرانسفارمر نصب نہیںہو گے ۔چیف سپرنٹنڈنگ انجنیئرایسٹرن سرکل چودھری محمد رشید کی نگرانی میں لیسکو ٹیموںنےچھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مرل پار ، اعوان ڈھوائے والا، بھینی پار، کچے کا ڈیرہ، ڈیرہ جھبیل، بھسین سمیت دیگر علاقوں میںبجلی کے ٹرانسفارمر اتار لئے ، ان علاقوںمیں کچھ عرصہ قبل بجلی چوری اور بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے میٹر کاٹ دئیے گئے جس کے بعد تاروں سے ڈائریکٹ کنڈے لگاکر بجلی چوری ہو رہی تھی ، حکام بالا کی ہدایت پر مذکورہ علاقوں سے ٹرانسفارمر اتار لئے گئے اور بجلی کی سپلائی مکمل بند کر دی گئی ۔ چودھری محمد رشید نے کہا کہ بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی کو روکنے اور ریونیو ریکوری کے لئے ٹرانسفارمر اتارنے کا انتہائی اقدام کیا گیا، انھوں نے کہا کہ سرحدی اور دریائے راوی کے قریبی علاقوں میں بجلی چوری سنگین چیلنج ہے جس کے لئے رینجر کی مدد طلب کی گئی ہے۔
تازہ ترین