• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت ہے،مقررین

لاہور(خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی کے قانون کے ثمرات حاصل کرنے کیلئے تحقیقاتی صحافت کرنے والے صحافیوں کی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔وہ پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات ہیومین رائٹس چیئر کے زیر اہتمام الرازی ہال میں ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سینیٹر ولید اقبال، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازا حمداختر، صحافی فہد حسین، عبدالمالک، ڈاکٹر بشریٰ رحمان، چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب محبوب قادر، ناروے اعزازی قونصلر نوین فرید، یونیسکو نمائندگان، ملیحہ شاہ، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا حق استعمال کرنے والوں کو دوسروں کی ساکھ کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ عصر حاضر میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے ادارے اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتے،معلومات تک رسائی کا قانون خاموش انقلاب ہے۔ بعد ازاں صحافیوں اور طلباؤ طالبات کے درمیان پینل بحث ہوئی ۔پینل بحث محمد عثمان، عبد الرؤف، طاہر ملک، ،اجمل جامی، ذوالقرنین طاہر، تاثیرمصطفی، رب نواز خان، ارم غنی، شائستہ معراج، ترہب اصغر، نوید نسیم، لقمان شیخ، فرحان احمدہما صدف، عاصم نصیر، سبوخ سید، سلیمان عابد، طاہر سعید، ودیگر نے حصہ لیا۔
تازہ ترین