• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریسٹ کینسرکی جلدتشخیص سے علاج سوفیصدممکن ہوجاتاہے،صوبائی وزیرصحت

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں بریسٹ کینسرکی مناسبت سے منعقدہ آگاہی سمپوزیم میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔بریسٹ کینسرسے بچاوکی آگاہی کیلئے غبارے بھی اڑائے گئے اورآگاہی واک بھی کی گئی۔ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہرسال ہزراوں خواتین ۔ بریسٹ کینسرکی جلدتشخیص سے علاج سو فیصدممکن ہوجاتاہے۔علاوہ ازیںصوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کا چودہواں اجلاس ہوا۔ اجلاس نے گنگارام ہسپتال کے پرائیویٹ رومزکوفورامرمت کروانے کی منظوری، گریڈ ایک سے چارمیں تیس ملازمین کی ٹائم سکیل پروموشن ،جناح میڈیکل یونیورسٹی کے چارملازمین کی ملازمت کوتین سال مکمل ہونے پرمستقل کرنے،گنگارام ہسپتال میں کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
تازہ ترین