• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنظیم المدارس کے بحران کے حل کیلئے مدارس کنونشن طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی)مدارس ایکشن کمیٹی نے تنظیم المدارس کے بحران کے حل کے لئے 24 نومبر کو ایوان اقبال لاہور میں ملک گیر مدارس کنونشن طلب کر لیا۔ موجودہ عہدیداران کی آئینی مدت ختم ہو چکی ہے اس لئے مفتی منیب الرحمن اور دوسرے مرکزی عہدیداران استعفے دے کر دفتر خالی کریں ۔ اس بات کا اعلان چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی زیرصدارت فیصل ٹاون لاہور میں منعقدہ مدارس ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں پیر سید محفوظ مشہدی، صاحبزادہ حسین رضا، سردار محمد خان لغاری، پیر سید محمد اقبال شاہ، پیر سید واجد گیلانی، پیر ضیاءالمصطفے حقانی، ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری، مفتی مشتاق احمد نوری، علامہ راحت عطاری، مولانا عبدالخالق اور دوسرے علماءنے شرکت کی۔
تازہ ترین