• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیت المال کی طرف سے فنڈز جاری نہ ہونے پر مستحق مریض علاج سے محروم

لاہور(وقائع نگار خصوصی )پاکستان بیت المال کی طرف سے فنڈز ختم ہونے کی وجہ سےمستحق مریضوں کو علاج و معالجہ کے لئے رقم جاری نہیں کی جارہی جس کے باعث لاہور سمیت متعد دشہروں سے تعلق رکھنے والے مستحق مریض سرکاری ہسپتالوں میں داخل ہونے کے باوجود علاج ومعالجہ سے محروم ہیں تاہم انتظامیہ کی طرف سے صرف تسلیاں دی جارہی ہیں۔اس حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس نے بتایا کہ وزارت خزانہ سے رقم آرہی ہیں آجکل میں رقم جاری کرنا شروع کردیں گے۔
تازہ ترین