• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی جوڑے کا دورہ دونوں ملکوں میں تاریخی تعلقات کی کڑی ہے،برطانوی ہائی کمشنر

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے شاہی جوڑے کی آمد پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کی کڑی ہے۔برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا کہ برطانوی شاہی جوڑا پاکستان میں قیام کے دوران مختلف طبقات سے وابستہ افراد سے ملاقاتیں کرے گا۔تھامس ڈریو نے مزید کہاکہ شہزادہ ویلیم اور ان کی اہلیہ لاہور اور شمالی علاقہ جات کا بھی دورہ کریں گے۔
تازہ ترین