• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانپ کے ڈسنے کے انجکشن کی کوئی کمی نہیں،محکمہ صحت

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں سانپ کے ڈسنے کے انجکشن کی کوئی کمی نہیں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں نہ ہی کسی سرکاری اسپتال میں سانپ کے کاٹنے کے انجکشنز کی کمی ہے محکمہ صحت کے وضاحتی بیان کے مطابق رواں مالی سال میں بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کو 3 ہزار 930 انجکشن فراہم کیا گیا ہے جن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہیڈکوارٹر ڈیرہ مراد جمالی کو 450, ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہیڈکوارٹر جعفر آباد کو 200, ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہیڈکوارٹر نصیر آباد کو 100, ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہیڈکوارٹر ڈیرہ اللہ یار کو 100 اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہیڈکوارٹر سبی کو 100 انجکشن فراہم کیا گیا بیان کے مطابق سوشل میڈیا کی زینت بننے والی خبر جس میں نصیر آباد جعفر آباد اور سبی میں سانپ کے کاٹنے کے انجکشنز کی کمی کا کہا گیا ہے جو سراسر غلط ہے. وضاحتی بیان کے مطابق محکمہ صحت نے ان تمام اضلاع کے ہیلتھ آفیسرز کو ڈیمانڈ کی صورت میں مزید انجکشنز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے.
تازہ ترین