• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان(سٹاف رپورٹر) مقدمہ بازی کے تنازع ہپر تین افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کردیا ۔ریلوے روڈ ملتان کا رہائشی محمد مبشر بوسن روڈ پر اپنی دکان بند کرکے گھر کی جانب جا رہا تھا کہ سبزہ زار آر کالونی کے نزدیک ایک تین مسلح افراد شعبان عبدالغفور اور قیوم نے اس پر آکر فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو کر گر پڑا حملہ آور چلاتے رہے کہ آج تمہیں مقدمہ بازی کا مزہ چکھاتے ہیں اہل علاقہ کے آنے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہےپولیس تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی ہے۔
تازہ ترین